؎تہران(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فضائیہ کے 15 سے زائد لڑاکا طیاروں نے ایران کے کرمان شاہ علاقے میں متعدد میزائل لانچنگ سائٹس اور اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بنایا جس پر ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی، مشرقی اور وسطی ایران میں 6 ہوائی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تہران کے مغرب میں واقع کرَج میں بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے بعد علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسرئیلی حملوں کے بعد ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد یروشلم نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 4 مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے ، ایران نے خرم آباد میں اسرائیلی ہرمس ڈرون بھی مار گرایا ہے۔
مزید پڑھیں: آسمانی اشارہ یا محض اتفاق؟ اسرائیلی پرچم گرانے والا کوا ایران میں مزاحمت کی علامت بن گیا