ریاض (وقار نسیم وامق) مملکت سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب صورتحال کو نہایت سنجیدگی سے مانیٹر کر رہا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک خود پر قابو رکھیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر مناسب کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان