واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین نامزد کر دیئے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے 3 سینئر علما کو بطور ممکنہ جانشین نامزد کیا ہے۔ تاہم آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نامزد جانشینوں میں شامل نہیں ہیں۔
اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ “غیر معمولی اقدام” اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو خدشہ ہے کہ اسرائیل یا امریکہ ان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ کا نام نامزد جانشینوں میں شامل نہیں ہے جو ایک عالم دین ہیں۔ وہ پاسداران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ حالانکہ انہیں آیت اللہ خامنہ ای کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا۔ تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔