بدھ,  15 جنوری 2025ء
بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ گدھوں کی نسل کیلئے خطرہ بن گئی

دبئی(روشن پاکستان نیوز)بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ گدھوں کی نسل کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہیکہ بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ افریقا میں گدھوں کی آبادی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھال کے حصول کے لیے سالانہ 60 لاکھ گدھے ذبح کیے جاتے ہیں جن کو بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

گدھے کی کھال سے بنی بیوٹی پروڈکٹس کی مقبولیت کے بعد چین میں گدھوں کی آبادی میں واضح فرق نظر آیا ہے،گدھوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق 1996 سے 2009 تک گدھوں کی آبادی میں 76 فیصد کمی دیکھی گئی۔

افریقا میں ایک عرصے تک گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہیکہ ان کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ جانوروں کو ان کی کھالوں کے لیے قتل کرنا نہ صرف انتہائی ظالمانہ ہے بلکہ ان خواتین، بچوں اور معاشرے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جو جانوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

مزید خبریں