ایران بات کرے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بات کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو بات کرنی چاہیئے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ جبکہ ایران کشیدگی میں کمی پر بات کرنا چاہتا ہے۔ روس کو جی 8 سے نکالنا ایک غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کیساتھ شامل ہونیکا عندیہ دیدیا

دوسری طرف ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔

ایران کے صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اسرائیل کو کوئی سرحد نہیں مانتے۔ وہ امریکہ سے اجازت لے کر جہاں چاہتا ہے دراندازی کرتا ہے۔ ایران جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں لیکن اگر اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو جواب ملے گا۔

مزید خبریں