ابوظہبی (روشن پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات میں سگریٹ پینا لوگوں کے لیے بھاری جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بچوں کے ارد گرد سگریٹ نوشی روکنے اور کم عمر افراد تک تمباکو سے متعلقہ مصنوعات کی فراہمی روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
بچوں کی موجودگی اور سفر کے دوران 12 سال سے کم عمر بچے کی موجودگی میں سگریٹ نوشی سختی سے منع ہے۔
قانون کے مطابق کسی بند علاقے یا کمرے میں بچوں کی موجودگی میں سگریٹ نوشی پر 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہے۔
مزیدپڑھیں:تاریخ کے مہنگےترین انتخابات،ہرووٹ پر2500روپےخرچ
علاوہ ازیں بچوں کو تمباکو کی مصنوعات بیچنے یا ایسا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو 3 ماہ قید اور 15 ہزار درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔