ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن قائم ہو گا،امریکی صدر

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ معاہدہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت اور پاکستان کو معاہدہ کرنے پر راضی کیا،پہلی صدارت کے دوران سربیا اور کوسوو کی جنگ ختم کرائی۔

مصر اور ایتھوپیا کا دریائے نیل پر ہونے والا جھگڑا ختم کیا،میری مداخلت سے ان ممالک میں امن ہے اور امن قائم رہے گا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی جلد امن ہو گا،بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں