ہیومینٹی ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی غزہ میں پانی کی تقسیم

غزہ (روشن پاکستان نیوز) شمالی غزہ میں پانی کی قلت کے شکار فلسطینی بچوں نے ہیومینٹی ہوپ فاؤنڈیشن اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے فلسطینوں کے بچوں تک صاف پانی پہنچانے کا انتظام کیا۔

ہیومینٹی ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے حال ہی میں غزہ کے متاثرہ علاقوں میں پانی کے ٹینکر بھیجے گئے، جن سے ہزاروں مستحق افراد، خاص طور پر بچے مستفید ہوئے۔ پانی کی تقسیم کے دوران معصوم بچوں نے پاکستانی پرچم تھامے فاؤنڈیشن اور پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
“شکریہ پاکستان، شکریہ ہیومینٹی ہوپ فاؤنڈیشن!”

فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی عوام کی دعاؤں، عطیات اور بھرپور تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہے، اور مستقبل میں بھی انسانی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: شیفیلڈ میں فلسطین کے حق میں ریلی، غزہ پر حملوں کے خلاف آواز بلند

یہ جذبہ یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت کی خدمت سرحدوں سے بالاتر ہو کر کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں