اتوار,  15 جون 2025ء
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کی مدد کرنے سے انکار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) اسرئیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 2 اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کیخلاف جنگ اور جوہری پروگرام کو ختم کرنے ​​میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو جائے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کواسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ گفتگو میں ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف کارروائی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس کی تردید کی ہے۔

ایک دوسرے امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے امریکا سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے لیکن فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غور نہیں کر رہی۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں