کیدرناتھ (روشن پاکستان نیوز) بھارت کے شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری تھی اور اس سے کچھ دیر قبل ہی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، گوری کنڈ کے قریب لاپتہ ہو گیا، جو ہمالیائی مندر کے قریب اونچائی پر واقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے ٹریجوگینرائن اور گوری کنڈ کے درمیان ملبے کو تلاش کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافر کا بیان سامنے آگیا