اتوار,  15 جون 2025ء
ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ، ایرانی حکام

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے کروز میزائلوں سے تہران اور بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں پر حملہ کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آ گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ مغربی ایران میں خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔ فیکٹری زمین سے زمین تک مار کرنے والے اور کروز میزائلوں کی تھی

مزید پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافر کا بیان سامنے آگیا

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ جلد تہران کی فضاؤں میں ہمارے طیارے ہوں گے۔

مزید خبریں