پیر,  22  ستمبر 2025ء
پاکستان میں سوشل میڈیا تک رسائی میں مشکلات، امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے جہاں ہر ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے۔ جس میں پلیٹ فارمز کی سب کو دستیابی اور لوگوں کی ایک دوسرے سے بات چیت بھی شامل ہے۔

ترجمان میتھیو ملر نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی کے سوال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان اپنے قوانین اور طریقہ کار کے تحت شفاف تحقیقات کرے۔

میتھیو ملرنے کہاکہ تمام الزامات کی پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ایک بار پھر، میں پاکستان کے اندرونی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، اور میں اس پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

مزید خبریں