ٹرمپ دور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ماورائے قانون اقدامات کی علامت بن گئے: بریوارڈ کاؤنٹی شیرف کا دھمکی آمیز بیان تشویشناک

فلوریڈا(روشن پاکستان نیوز) امریکہ میں جاری آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) احتجاجوں کے دوران فلوریڈا کے ایک شیرف کے دھمکی آمیز بیان  ٹرمپ دورِ حکومت میں ریاستی طاقت کے بے جا استعمال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بریوارڈ کاؤنٹی کے شیرف وین آئیوی (Wayne Ivey) نے احتجاج کرنے والوں کو براہِ راست جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ نے اینٹ، آگ کا بم یا بندوق ہماری طرف پھینکی، تو ہم آپ کے اہل خانہ کو صرف یہ اطلاع دیں گے کہ آپ کی باقیات کہاں سے وصول کرنی ہیں، کیونکہ ہم آپ کو ‘قبرستان کی موت’ دیں گے۔”

سیاسی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اس بیان کو خطرناک اور ریاستی بربریت کی مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی اختیارات دیے گئے، جس کے نتیجے میں پولیس اور شرفیہ کھلے عام ماورائے عدالت کارروائیاں کرنے لگے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیے جانے کا نتیجہ ہے کہ مقامی حکام اب دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کو فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔ کئی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شیرف وین آئیوی کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں اور اس بیان کو نفرت انگیز اور تشدد کو بڑھاوا دینے والا قرار دیا جائے۔

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ میں جمہوریت اور آزادی اظہار کے دعوے صرف نام کی حد تک باقی رہ گئے ہیں، جبکہ ٹرمپ جیسے رہنماؤں نے اداروں کو ذاتی نظریات کا آلہ کار بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی پرچم جلانے والوں کو ایک سال قید کی سزا دی جائے: ٹرمپ کا مطالبہ

مزید خبریں