لندن(صبیح زنیر)برطانیہ میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے لیگل ایڈوکیسی گروپ نے لندن ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ غزہ میں انسانی ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد کے پیش نظر برطانوی حکومت کو حکم دیا جائے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد روک دے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ درخواست دائر کرنے والوں میں لیگل ایڈووکیسی گروپ کے علاوہ فلسطینی حقوق گروپ الحق بھی شامل ہے۔ ان کا موقف ہے کہ برطانیہ اس سلسلے میں اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہے۔مگر عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ۔
مزیدپڑھیں:تاریخ کے مہنگےترین انتخابات،ہرووٹ پر2500روپےخرچ
وکلا دفاع نے کہا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکریں گے۔ فلسطین کے حامی کئی گروپوں نے کئی ایسی درخواسیں دائر کی ہیں جن کا مقصد اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنا ہے۔