بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 250 سے زائد افراد سوار تھے

احمد آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گرگیا ہے جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 250 افراد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے  لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرتے وقت طیارہ گرگیا جب کہ طیارے کے گرنے کے مقام پر دھواں بھی اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور  حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک

مزید خبریں