اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے ، اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو بتایا کہ ایران میں آپریشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، ایران ممکنہ طور پر فوری ردعمل کے طور پر عراق میں امریکی بیسز پر حملہ کر سکتا ہے۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکا نے عراق میں سفارتخانے کو جزوی طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، امریکا نے فوری امریکی شہریوں کو عراق چھوڑنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔
اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی خاندانوں کے اہلخانہ کو رضاکارانہ طور پر مشرقی وسطیٰ چھوڑنے کا اختیار دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل کی حساس جوہری دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ