سعودی عرب نے عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آج 11 جون بروز بدھ سے نسک ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل میں عمرہ ویزے بند کردیے تھے اور 29 اپریلتک غیر ملکیوں کو واپس جانے کا کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی گئی

وزارت کی جانب سے عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں