جمعرات,  16 مئی 2024ء
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف

عمان(روشن پاکستان نیوز)اردن میں ایک سائنسدان اور فیکلٹی میں نامیاتی کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی العبادلہ کی وفات کے بعد ان کی وصیت کے مطابق ان کا جنازہ یونیورسٹی آف اردن کی سڑکوں پر گھوما گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنازے کا یہ جلوس کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ سے شروع ہوا اور یونیورسٹی کی سڑکوں سے ہوتے ہوئے قبرستان میں ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا گیا۔

مزیدپڑھیں:سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات،الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تحقیقات مکمل

اپنی موت سے قبل اردن کے پروفیسر العبادلہ نے اس مقام سے لگائو، اساتذہ کے احترام اور علمی قابلیت کی وجہ ان کی لاش کو اردن یونیورسٹی کی راہ داریوں سے گذارنے کی وصیت کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News