ایران کا اسرائیل کی حساس جوہری دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے اسرائیل کی حساس جوہری دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اسٹرائیک کے ذریعے اسرائیلی حساس جوہری دستاویزات حاصل کی گئی ہیں۔ جن میں اسرائیل کے جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں دستاویزات شامل ہیں۔

ایرانی انٹیلی جنس وزیر کے مطابق اسرائیل کی جوہری دستاویزات ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزات میں امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کے بارے میں بھی معلومات ہیں۔ اور ایران جلد یہ دستاویزات شائع کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی جگہ نہیں ہے/ ایرانی وزارت خارجہ

مزید خبریں