جمعرات,  16 مئی 2024ء
سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات، تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے لیے بنائی گئی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا آخری اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی۔

راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:تاریخ کے مہنگےترین انتخابات،ہرووٹ پر2500روپےخرچ

سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News