جمعرات,  16 مئی 2024ء
غزہ جنگ،10ہزارفلسطینی مصر کے علاقے شمالی سینا میں داخل

قاہرہ(روشن پاکستان نیوز) شمالی سینا کے گورنر محمد عبدالفضیل شوشہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا 10,000 افراد غزہ سے مصر کی جانب رفح کراسنگ عبور کر چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کراسنگ پر غزہ کے تقریبا 1500 زخمی اور بیمار فلسطینی باشندوں کو عبور کرتے ہوئے مصری ہسپتالوں اور کچھ دوست ممالک میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ ان بیماروں اور زخمیوں کے ساتھ ان کے تقریبا دو ہزار رشتہ داربھی شامل تھے۔

مزیدپڑھیں:چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے، استعفیٰ دیں، بیرسٹر گوہر

اس کے علاوہ رفح کراسنگ سے تقریبا 2400 غیر ملکی اور دوہری شہریت والے فلسطینی بھی نکلے تھے۔ غزہ کی پٹی میں تقریبا 4,000 مصری پھنسے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کراسنگ جنگ کے آغاز کے بعد سے چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے، حتی کہ سرکاری تعطیلات پر بھی اسے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کی مصری کوششوں کے حصے کے طور پر کھلا رکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News