آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی جنرل کا اعتراف

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

جدید جنگ کی بڑی بڑی باتیں کرنے والا بھارت، ریئل ٹائم انٹیگریشن کے دعوؤں سمیت میدانِ جنگ میں بری طرح بےنقاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران 15 فیصد وقت جعلی خبروں سے لڑنے میں ضائع ہوا۔

سائبر حملے، جھوٹی خبریں اور غیر حقیقی دعوے، بھارت کا بیانیہ خود اس کے گلے پڑ گیا۔

خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹی خبریں نشر کرتا رہا اور اپنی ہی عوام کو بیوقوف بناتا رہا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 14 خوارج ہلاک

مزید خبریں