غزہ(روشن پاکستان نیوز) غزہ میں چھ بچیوں کے لئے امداد لینے گئے باپ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز میں حسام وفی نامی فلسطینی شہری آٹا لینے گیا تھا، جہاں اسرائیلی فوج نے انہیں گولیاں ماریں۔ علاوہ ازیں مرکز پر بمباری کے نتیجے میں 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب جنوبی غزہ کے النصر اسپتال میں درجنوں افراد حسام وفی کی بیوہ اور بیٹیوں کو دلاسہ دیتے نظر آئے، شہید حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ ، اسرائیلی فوج کی امدادی مرکز پر جمع فلسطینیوں پر فائرنگ ، 31 شہید ، 120 زخمی