جمعرات,  16 مئی 2024ء
فوج نے حکومت برطرف کردی

گینیا (روشن پاکستان نیوز)جنوبی افریقی ملک گینیا میں فوج نے دو سال قبل اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد تشکیل عبوری حکومت برطرف کر دی۔رپورٹ کے مطابق گینیا کی فوج نے دو سال قبل حکومت پر قبضہ کیا تھا اور اب عبوری حکومت برطرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ حکومت سنبھالے گی۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان ،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،1دہشتگردہلاک

فوجی قیادت نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کابینہ کے ڈائریکٹرز، سیکریٹری جنرلز اور ان کے نائبین نئی حکومت کی تشکیل تک حکومتی امور انجام دیں گے جبکہ برطرف حکومت جولائی 2022 میں تشکیل دی گئی تھی۔پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں گینیا کے صدر کے سیکریٹری جنرل عمارہ کامرا نے فوجی عہدیداروں اور ماسک پہنے مسلح فوجیوں کی موجودگی میں غیرمتوقع خبر سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News