ماسکو(روشن پاکستان نیوز) یوکرین کے ڈرونز نے روس کے اہم ایئر بیسز پر بڑے حملے کرکے 40 سے زائد روسی جہاز تباہ کر دیے ہیں، جن میں چار ٹی یو-95 اسٹریٹیجک بمبرز بھی شامل ہیں۔ یہ بمبر روس کی اسٹریٹیجک ایوی ایشن کے اہم اثاثے سمجھے جاتے ہیں۔
یوکرین نے ڈرونز حملے کر کے روس کے ایئربیس پر کھڑے چار ٹی یو نائنٹی فائیو بمبرز تباہ کردیئے۔ یہ جہاز روس کے اسٹریٹیجک ایوی ایشن ایسٹس سمجھے جاتے ہیں اور ایٹمی مواد لے جانے میں استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، حملے اولینا ایئر بیس میں کیے گئے جہاں روسی اسٹریٹیجک بمبار طیارے تباہ ہوئے۔ یوکرین نے ایف پی وی ڈرونز استعمال کیے جو ایئر فیلڈ کے قریب ٹرکوں سے لانچ کیے گئے۔
یہ حملے سائبیرین علاقوں میں مختلف مقامات پر ہوئے جن میں ڈیاجیلیوو، اولینیا، اور ایوانوو شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں تباہ ہونے والے جہازوں میں ٹی یو-95، ٹی یو-22 ایم 3 بمبار طیارے اور اے 50 بھی شامل ہیں۔
اے 50 طیارے ارلی وارننگ ایئر کرافٹس کے طور پر استعمال ہوتے ہیں جو فضائی نگرانی اور حملوں کی پیشگی اطلاع کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون روسی حدود کے اندر سے ممکنہ طور پر ٹرکوں سے لانچ کیے گئے جس میں سے ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی اور اس کا ڈرائیور بھی گرفتار کیا گیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں کہ وہ اس حملے سے آگاہ تھا یا نہیں۔
مزید پڑھیں: یوکرینی ایف 16 مار گرانے والے روسی فوجیوں پر لاکھوں ڈالر نچھاور
یہ ’ویب‘ نامی آپریشن اب تک کے سب سے بڑے یوکرینی ڈرون حملوں میں شمار ہوتا ہے، جس سے یوکرین کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ روس کے اندر گہرے علاقوں میں طویل فاصلے تک حملے کر سکتا ہے۔
یوکرین کے اس حملے کو روس کی انٹیلیجنس میں بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اپنے اہم فضائی اثاثوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی دکھائی ہے۔
روسی حکام نے حملوں کی تصدیق کی ہے مگر نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔