استبنول(روشن پاکستان نیوز) ترکیہ کے ایک گفٹ اسٹور میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالیاں دینے والے انڈین یوٹیوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں انڈین یوٹیوبر کو ایک ترک دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مختلف ممالک کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔
یوٹیوبر دکاندار سے بھارتی جھنڈے کا پوچھتا ہے، جھنڈا نہ ملنے پر وہ کہتا ہے کہ آئندہ وہ دکان دار کے لیے بھارتی جھنڈا لیتا آئے گا، تاہم بعد میں وہ گالیاں دیتے ہوئے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکان سے باہر آتا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے برملا پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ترکیہ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں ترکیہ کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے