غزہ ، اسرائیلی فوج کی امدادی مرکز پر جمع فلسطینیوں پر فائرنگ ، 31 شہید ، 120 زخمی

غزہ(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر فائرنگ کرکے 31  فلسطینیون کو شہید کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 120 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے ، علاوہ ازیں اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑ گیا۔

ڈاکٹر حمدی النجار انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا تاحال زیر علاج ہے، بچوں کی والدہ حملے سے کچھ دیر پہلے گھر سے اسپتال نکل گئی تھیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس وقت ’دنیا کا سب سے زیادہ بھوکا مقام‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے بتایاکہ شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین سکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید

مزید خبریں