اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نائیجر کا وسطی علاقہ موکوا متاثر ہوا جہاں تین ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
سیلاب کے نتیجے میں 600 سے زائد مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے لوگ ملبے میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں ، سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں