آگ سے نہ کھیلو، چین کا امریکا کو سخت انتباہ

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ “آگ سے کھیلنے” سے باز رہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے اور اسے چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جبکہ چین اپنے قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ چین تائیوان پرحملے کی تیاری کررہا ہے جس پربیجنگ نے شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: چینی تجزیہ کار نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنا دی

مزید خبریں