نیودہلی(روشن پاکستاسن نیوز) بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں، انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کیا۔
انیل چوہان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں تکنیکی غلطیاں کیں اوران کا ادراک بھی کیا گیا جبکہ پاکستان کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئی کہا کہ یہ اہم نہیں کہ طیارہ گرایا گیا، اہم یہ ہے کہ کیسے گرائے گئے۔
بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت نے بلااشتعال حملے کیے اور پاکستان نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ