نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بی جے پی کے سینئررہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے طیارے بہترین اور فرانس کے اچھے ثابت نہیں ہوئے،مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات ممکن نہیں۔
امید ہے مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے،انہوں نے مودی اور امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو غیر مؤثر کر دیا،مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا۔
مزید پڑھیں: ’بھیک مانگو، انجن بناؤ‘ — بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی