جمعرات,  24 اپریل 2025ء
بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے جانیوالے میاں بیوی زندہ نکلے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا ، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے جانیوالے بھارتی میاں بیوی زندہ و سلامت نکلے۔

پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں ، سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا۔

زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں ، بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔

جوڑے کا مزید کہنا ہے کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے ، تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔

دوسری جانب سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ لوگ زندہ ہیں اور بھی ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت جنگ کا خطرہ، قوم ہوشیار رہے: پیر سید محمد علی گیلانی

مزید خبریں