غزہ(روشن پاکستان نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مزید 45 فلسطینی شہید اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ بدھ سے جمعرات کی صبح تک صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملے جاری رکھے، شہید ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
غزہ کے مرکزی خیمے کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے، اس سے پہلے وسطی غزہ میں نصیرات کے مغرب میں خیمہ پناہ گاہ پر مہلک اسرائیلی حملے کی اطلاع ملی تھی۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ کے شمال مشرق میں واقع سنجیل گاؤں میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ۔
اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپ ’یش دین‘ نے اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں اور زرعی اراضی پر حملے اور انہیں جلانے کی تصاویر اور ویڈیو کلپ شیئر کی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کام کرنے والی تنظیم ’یش دین‘ کا کہنا ہے کہ آباد کاروں نے رواں ہفتے اب تک دو بار اس گاؤں پر حملہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ، پیر سید حیدر علی گیلانی کا جوشیلا خطاب