نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کااعلان کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سفارتکاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستانی شہریوں کو ویزے بھی نہیں دئیے جائینگے۔
بھارت نے پاکستان سے سفارتی تعلقات مزید محدود کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کااعلان بھی کیا ہے ۔
بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے بھی ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا ہے ،واہگہ اٹاری بارڈر بند اور بارڈر چیک پوسٹ ختم کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں پائلٹ ہلاک