استبول(روشن پاکستان نیوز) ترکیے کے شمال مغربی علاقے میں شدید زلزلہ ، بعض یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مرمرہ کے اندرونی سمندر میں استنبول کے نواحی علاقے سیلیوری کے قریب آیا۔
زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ترکیہ کے شہر مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ میں زلزلہ: ایلون مسک نے بڑی پیشکش کردی
اس کے علاوہ یوکرین، یونان، رومانیہ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔