ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے اپنی تہذیب و ثقافت کو سوشل میڈیا فورم ٹک ٹاک پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے ٹک ٹاک اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔
سعودی وزارت ثقافت کے مطابق سعودی عرب شہریوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور سماجی کردار کو دنیا کے سامنے نمایاں کرے گا۔ یہ اقدام ثقافتی حکمت عملی کے لیے سعودی ویژن 2030 کا اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
وزارت ثقافت نے مزید کہا کہ معاشرے کے مثبت پہلو کو سامنے لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت اختیار کر چکا ہے۔