شادی کے پہلے ہی دن دلہا دلہن کے قدموں میں گر گیا،ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

گوہاٹی (روشن پاکستان نیوز)شادی کی تقریب میں دلہے نے دلہن کے پیر چھو کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

بھارتی ٹی وی کے مابق بھارتی ریاست آسام کے علاقے گوہاٹی میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، جب دلہے میاں اپنی اہلیہ کے پیر چھوتے دکھائی دیے۔

جبکہ گوہاٹی کے رہائشی کالول داس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں وہ اپنی شادی کے موقع پر اہلیہ کے پیر چھوتے دکھائی دے۔

مزیدپڑھیں:چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،ان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، سینیٹر مشتاق پھٹ پڑے

سوشل میڈیا پر کالول داس کی اس ویڈیو کو 2 ملین سے زائد ویوز آئے ہیں جبکہ کالول داس کا کہنا تھا کہ میں کسی کے نظریات پر ان کو ناراض نہیں کرنا چاہتا، جو بھی ہوا، جو کچھ میں نے کیا، وہ سب اپنی اہلیہ کی عزت میں کیا۔

مزید خبریں