واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف90 دن کیلئے معطل کر دیئے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔
ٹیرف معطل کرنے کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے،نیسڈک نو فیصد، ایس اینڈ پی چھ فیصد اور ڈاؤ میں چھ فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔