لندن (روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے لیبر رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو زیادتی اور کمسن سے جنسی جرم کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے زیادتی اور کمسن سے جنسی جرم کے شبہے میں ڈین نوریس کو گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ڈین نوریس کے گھر پر چھاپے کے دوران بعض اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ پارٹی کی جانب سے انہیں معطل بھی کر دیا گیا ہے۔
ترجمان لیبرپارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس پر مزید بات نہیں کر سکتے۔
ڈین نورس ٹیچر اور چائلڈپروٹیکشن افسر بھی رہے ہیں، ان کےخلاف دسمبر 2024 میں شکایت ملی تھی اور زیادہ تر واقعات سن 2020 کے عشرے میں ہوئے۔
مزید پڑھیں: ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کے قتل کا معاملہ، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ 65 سال کے ڈین نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے، ڈین نورس نےہائی پروفائل کنزرویٹوایم پی جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی، ڈین نورس گورڈن براؤن کی کابینہ میں بھی جونیئر وزیر رہ چکے ہیں۔