جمعرات,  03 اپریل 2025ء
ایلون مسک جلد حکومتی کردار سے دستبردار ہوں گے ،امریکی اخبار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک جلد حکومتی کردار سے دستبردار ہوں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق ارب پتی ایلون مسک جلد ہی حکومتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے،ٹرمپ اور ایلون مسک نے اس فیصلے پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم ایلون مسک کے عہدے چھوڑنے کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی،وائٹ ہاؤس ، ٹرمپ انتظامیہ اورایلون مسک نے اس حوالے سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہےصدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور وہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ تھے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کس طرح امریکیوں کیلئے ٹوائلٹ پیپر کا بحران لاسکتی ہے؟

مزید خبریں