گجرات(روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔
فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش جاری ہے،ملازمین کے خاندان بھی عمارت میں مقیم تھے، آگ لگنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے ویزا درخواستیں یکمشت منسوخ کر دیں، وجہ کیا ہے؟
حادثے کے بعد فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔