بدھ,  02 اپریل 2025ء
آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر ملنے والی خاتون نے دلجیت سنگھ کے ساڑھے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نوئیڈا میں دلجیت سنگھ نامی ایک شخص ساڑھے کروڑ روپے سے محروم ہو گیا، کیونکہ ایک خاتون نے اسے آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر دوستی کے بعد جعلی ٹریڈنگ ایپ میں سرمایہ کاری میں پھنسا دیا۔

متاثرہ شخص نوئیڈا سیکٹر 36 میں رہائش پذیر اور دہلی میں ایک کمپنی کا مالک ہیں، جنہوں نے بدھ کے روز سائبر کرائم پولیس کو شکایت درج کرائی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک خاتون نے اسے بے تجربہ ہونے کے باوجود منافع کمانے کا جھانسہ دے کر سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔

دلجیت کے مطابق، ان کی ملاقات دسمبر 2024 میں آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر انیتا چوہان نامی خاتون سے ہوئی۔ خاتون نے انہیں ایک آن لائن ٹریڈنگ ویب سائٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا۔ ابتدائی طور پر 3.2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد انہیں 24,000 روپے منافع حاصل ہوا، جس سے وہ مزید سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہو گئے۔

دلجیت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مختلف بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 6.52 کروڑ روپے منتقل کیے، جن میں سے کچھ رقم قرض کے طور پر حاصل کی گئی تھی۔ تاہم، مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنی رقم نکالنے کی کوشش کی۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ”SpreadMKT“ اور ”Sprecdex.cc“ نے ان سے 30 فیصد سیکیورٹی فیس اور اضافی 61 لاکھ روپے بطور ایکسچینج سروس فیس طلب کی، جس پر انہیں شک ہوا۔

مزید پڑھیں: موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد تک کی کمی

دلجیت نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں اور ان کی ذاتی معلومات غلط ہاتھوں میں جا سکتی ہیں، جس سے ان کی اور ان کی والدہ کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انہوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور اپنے تمام لین دین کی تفصیلات، انیتا کے رابطہ نمبرز اور ان ویب سائٹس کی معلومات فراہم کیں جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کی تھی، تاکہ تحقیقات میں مدد دی جا سکے۔

مزید خبریں