اتوار,  30 مارچ 2025ء
27 رمضان المبارک کی شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی جمع ہوئے اور شب قدر میں اکٹھا ہوکر اللہ کے حضور اپنی بخشش اور دیگر مناجات کے لیے التجا کی۔

مسجد الحرام میں شب قدر کے موقع پر بیرون ممالک اور اندرون ملک سے آئے عمرہ زائرین اور نمازی جمع ہوئے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق انکی تعداد 34 لاکھ 41 ہزار چھ سو سے زائد رہی جو مسجد الحرام سمیت اسکے ملحقہ علاقوں تک موجود تھے اور شب قدر کی طاق رات میں اللہ کے حضور اپنی بخشش سمیت دیگر مناجات اور دعائیں مانگیں۔

مزید پڑھیں: حج پروازوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

مزید خبریں