سعودی قیادت کی جانب سے یومِ پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی قیادت کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے صدرِ پاکستان کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی ترقی، امن اور سلامتی سمیت خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں سعودی قیادت نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور سلامتی کے ساتھ آگے بڑھائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں