روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے 175 قیدیوں کا تبادلہ کیا،یوکرینی صدر زیلنسکی نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ 175یوکرینی فوجیوں کا تبادلہ 175 روسی فوجیوں سے کیا گیا، روس کی جانب سے  کہا گیا کہ اضافی 22 شدید زخمی یوکرینی فوجی بھی یوکرین کے حوالے کیے۔

یاد رہے روسی صدر نے امریکی صدر سے رابطے کے بعد قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی تھی،علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ  ہوا جس میں جنگ بندی سے متعلق اموراور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت  کی گئی۔

مزید پڑھیں: ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کیساتھ مثبت ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ،بات چیت کا بیشتر حصہ گزشتہ روز روسی صدر کیساتھ ہونے والی کال پر مبنی تھا۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز بات چیت کی درست تفصیلات سے آگا ہ کریں گے۔

مزید خبریں