هفته,  15 مارچ 2025ء
امریکی صدر ٹرمپ کے چہرے سے رپورٹر کا مائیک لگنا غلطی تھی یا کچھ اور؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت خبروں کی سرخیوں میں آ گئے جب جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے سوالات لے رہے تھے اور اچانک مائیکروفون ان کے چہرے سے ٹکرا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ ایک صحافی کا سوال سننے کے لیے آگے جھک رہے تھے اور مائیکروفون کا ایک حصہ جسے “ڈیڈ کیٹ” کہا جاتا ہے (جو ہوا کی آواز کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے)، ان کے ہونٹ اور گال سے ٹکرا گیا۔ مائیکروفون آپریٹر کو فوراً معذرت کرتے ہوئے سنا گیا، لیکن ٹرمپ نے فوراً اس موقع پر مذاق کرتے ہوئے کہا، “اس نے آج رات ٹی وی پر جگہ بنا لی ہے۔”

ٹرمپ نے کچھ دیر تک صحافی کو گھور کر دیکھا اور پھر کہا، “اس نے آج رات ایک بڑی کہانی بنائی ہے، کیا آپ نے یہ دیکھا؟”

یہ واقعہ فوراً وائرل ہو گیا اور مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ لوگوں نے اس پر ہنسی مذاق کیا، جبکہ دوسروں نے اسے بے ادبی کے طور پر دیکھا۔ ٹرمپ کے حامیوں نے اس موقع پر صدر کی ردعمل کی تعریف کی، جیسے ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی اور سی ای او، چارلی کرک نے کہا کہ “صدر نے اس موقع کو بہت احسن طریقے سے سنبھالا۔”

مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز

اس سے قبل اسی دن ٹرمپ کو مرین ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی مشکل پیش آئی تھی، جب وہ ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے X Æ A-12 کو ایئرکرافٹ میں بٹھانے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کا پیر پھنس گیا تھا۔ یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی اور لوگوں نے اسے “دادا ٹرمپ” کا لقب دیا۔

مزید خبریں