تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیںجب کہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھوی کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن سےکہتاہوں اپنا رویہ درست کرو، علی امین گنڈاپور کی تنبیہہ
خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔