جمعرات,  24 اپریل 2025ء
مستافیہ شریف ویمن ایمپاورمنٹ کانفرنس – خواتین کے وقار اور طاقت کا جشن

مانچسٹر (روشن پاکستان نیوز) بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر مستافیہ شریف چیریٹی کے زیرِ اہتمام “Empowered by Faith” کے عنوان سے ایک خصوصی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 8 مارچ 2025 کو پاکستانی کمیونٹی سینٹر، مانچسٹر میں منعقد ہوگی جس کا مقصد خواتین کے کردار، وقار اور سماجی ترقی میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تقریب میں ممتاز مقررپامیلہ ملک خصوصی خطاب کریں گی، جو “Intersectionality” کے موضوع پر روشنی ڈالیں گی۔ ان کا خطاب اس بات پر مرکوز ہوگا کہ کس طرح نسل، طبقے اور جنسیت جیسے عوامل خواتین کے تجربات کو متاثر کرتے ہیں۔

مستافیہ شریف چیریٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فصہ بی بی نے خواتین سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر خواتین کی طاقت، وقار اور باوقار کردار کا جشن منایا جا سکے۔

کانفرنس میں خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز بھی ترتیب دیے گئے ہیں، جبکہ شرکاء کے لیے پیک فوڈ بھی پیش کیا جائے گا۔

MS Charity 2008 سے خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ تقریب بھی خواتین کی خودمختاری اور سماجی ترقی کے سفر کا حصہ ہے۔

پتہ:
پاکستانی کمیونٹی سینٹر
481-Stockport Rd, Manchester M12 4NN

وقت:
12:00 بجے دوپہر تا 3:00 بجے سہ پہر

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
075-786-08135 / 074-807-84004

اس تقریب کو Sanam اور AFA Travel کی جانب سے اسپانسر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں