جمعه,  28 فروری 2025ء
سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید

ریاض (روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب میں آج جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ہے،مملکت میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں جمعہ کے روز چاند کی رویت پر پہلا روزہ یکم مارچ ہفتے کو ہوگا، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔

 مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج ، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے ملیں گے

مملکت میں رمضان کے دوران بینک صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے ہوگا اور چھٹیاں 4 شوال 2 اپریل بدھ تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں