ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین نے روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا مقصد دنیا میں سلامتی اور امن کو بڑھانا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دنیا میں امن اور سلامتی کی بدولت ہی انسانی ترقی کے وسائل کو مزید تقویت دینے میں مدد ملے گی، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امن کی کوششوں کو فروغ دینے میں سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
سعودی کابینہ کے اراکین کی جانب سے بھی یوکرائن جنگ پر روس اور امریکہ کے درمیان سعودی دارالحکومت ریاض میں مذاکرات کو سراہا گیا اور کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے باعث دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں امن کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر تیاری ہیں، سعودی عرب